ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تیجسوی یادو9اگست سے شروع کریں گے ”جنادیش اپمان یاترا“

تیجسوی یادو9اگست سے شروع کریں گے ”جنادیش اپمان یاترا“

Sat, 05 Aug 2017 19:03:29  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،5اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) : بہار میں نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ مل کرحکومت بنائے جانے کے لیے مینڈیٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی)کے لیڈرتیجسوی یادواب ”جنادیش اپمان یاترا“شروع کرنے والے ہیں۔آر جے ڈی کو جہاں اس یاتراسے کافی امیدیں ہیں وہیں بی جے پی اور جے ڈی یو اس یاترا کو لے کر تیجسوی کوبدعنوانی کے معاملے پرگھیرنے کی کوشش کررہی ہے۔حالانکہ نتیش کمارکی نئی کابینہ میں پچھترفیصدکرپٹ لیڈروں کی شمولیت کی رپورٹ بدعنوانی پران کے دعووں کوآئینہ دکھارہی ہے۔اورنئے نائب وزیراعلیٰ کے بھی ملزم ہونے اورخودنتیش کمارپرتخلیق میں کرپشن پربیس ہزارجرمانے کے بعدنیزدفعہ 302میں ملزم ہونے کی وجہ سے ان کی اینٹی کرپشن شبیہ کے دعووں کی پوری طرح ہوانکل چکی ہے۔سابق نائب وزیراعلیٰ یادونے ہفتہ کوکہاکہ بہارمیں یہ حکومت مینڈیٹ کے خلاف بنی ہے۔یہاں بی جے پی کو حکومت چلانے کے لیے مینڈیٹ نہیں ملاتھا۔انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ کی توہین کو لے کر موجودہ حکومت کے خلاف”جنادیش اپمان یاترا“ 9اگست کو مہاتما گاندھی کے میدان عمل چمپارن سے شروع ہوگی۔اس یاترا کے دوران لوگوں کو مینڈیٹ کی توہین کی معلومات دی جائے گی،بہار مینڈیٹ کی توہین نہیں سہے گا۔تیجسوی 9اگست کی صبح موتیہاری میں مہاتما گاندھی کی مورتی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے یاترا کی شروعات کریں گے۔اس یاتراکے دوران تیجسوی پوری ریاست کا دورہ کریں گے۔


Share: